وزیر تجارت جام کمال خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ بنگلہ دیش نے چاول اور سبزیوں میں دلچسپی دکھائی ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی فلائٹس دوبارہ بحال ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق جمام کمال خان کا کہناتھا کہ تجارتی تعاون سے 15 ارب ڈالر کی معیشت کا امکان ہے ، دونوں ممالک کی مارکیٹس کو جوڑنے کی ضرورت، وزارتِ تجارت تجارتی تعلقات کی بحالی پر کام کر رہی ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کا موقع ہے ۔