وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچیس دسمبر پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ اور پولیس کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہاکرسمس کے موقع پرگرجا گھروں اور دعائیہ تقریبات کا پرامن انعقاد خوش آئند ہے،سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب پولیس نے فرائض منصبی عمدہ طریقے سے انجام دئیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب اپنی مذہبی رسومات منانے کے لئے آزاد ہیں،اقلیتی برادری کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو جوش وجذبے سے عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔