مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں میں لانس نائیک حلیم خان شہید بھی شامل ہیں جن کی قربانی نے شہید کے اہلخانہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔
لانس نائیک حلیم خان نے 22دسمبر 2022 کو سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران دشمن کا بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا ۔شہید کے والد کو اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے شہید بیٹے پر فخر ہے۔ وہ کسی بھی لمحے ڈگمگایا نہیں،بلکہ سینہ سپر ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا اور آخری دم تک ثابت قدم رہا۔ لانس نائیک حلیم خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ فوج میں شامل ہونا قوم کی خدمت کرنا ان کے بیٹے کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت کو اللہ تعالیٰ کا انعام قرار دیا۔
شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ایک نرم مزاج اور محبت کرنے والا انسان تھا۔ شہید کے بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کو بھی وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج میں بھیجنے کا عزم رکھتی ہیں۔