انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز ڈالر 10 پیسے سستا ہوا تھا اور انٹربینک میں 278 روپے 47 پیسے پر بند ہو ا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1006 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار408 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔