ملکی ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3.4 کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 52 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔