پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے ) کی جانب سے نیٹ ورک یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کا نیٹ ورک یورپ اور برطانیہ تک بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اور ائیرلائن اپنے آپریشنل طیاروں میں اضافہ کرے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد پابندی کے خاتمے کے بعد فیصلہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن اپنے طیاروں کو دوبارہ آپریشنل سروس میں لارہی ہے اور جلد بوئنگ 777 کےآپریشنل بیڑے کی تعداد8 ہو جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اے 320 طیاروں کی تعداد12 تک پہنچنےکی توقع ہے۔