سزائے موت کےمجرموں کی سزائیں عمر قیدمیں تبدیل کرنے پرمنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہاصدر بنتے ہی محکمہ انصاف کو سزائے موت کا سلسلہ تیز کرنے کا حکم جاری کریں گے۔
منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہاکہ امریکی شہریوں کو قاتلوں سے بچانے کے لیے سزائے موت پرعمل درآمد ضروری ہے،امریکا میں لا اینڈ آرڈر کو بحال کریں گے۔
مزیدکہاکہ امریکا میں سزائے موت کے چالیس قیدی موجود تھے جن میں سےسینتیس کی سزا صدر بائیڈن نےعمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔اب سزائے کےصرف تین قیدی باقی ہیں جو قتل عام کے جرم میں سزاؤں کے منتظر ہیں۔