پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا،ملتان کرکٹ اسٹئیڈیم دوٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلےجائیں گے،پی سی بی شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ بھی کھیلےگی،پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز میں پریکٹس میچ 10 سے12 جنوری کو ہوگا۔