لاہور سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق 25دسمبر سے یکم جنوری تک عدالتوں میں تعطیلات ہوں گی، تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز ایمرجنسی نوعیت کے کیسز سنیں گے۔
تعطیلات کے دوران ماتحت عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مرحلہ وار ذمہ داریاں انجام دیں گے، روسٹر بھی جاری کردیا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں موسم سرماکی تعطیلات 24 دسمبر سےیکم جنوری تک ہوں گی موسم سرما کی چھٹیوں کےدوران ڈیوٹی ججزمرحلہ وارذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
ڈیوٹی ججز ایمرجنسی نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گےتعطیلات کےدوران ڈیوٹی سرانجام دینےوالےججزکاروسٹر جاری کردیا گیا ہے۔