امریکا میں کرسمس کی چھٹیوں کے باعث ہوائی اڈوں پر رش بڑھ گیا۔امریکن ایئرلائنز نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازیں معطل کردی۔ ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔
امریکن ایئرلائنزکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ سوفٹ ویئر میں خرابی کے باعث طیاروں کے لیے پرواز بھرنا ممکن نہیں تھا۔آپریشنز بحال ہونے پر مسافر ایک بار پھر اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق امریکا میں کرسمس سیزن کے دوران چار کروڑ افراد نقل و حمل کے لیے فضائی سفر کا انتخاب کرتے ہیں۔