ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 685 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہے۔
قبل ازیں عالمی بازار میں بھی سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 614 ڈالر فی اونس ہے۔