پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں دنیا کو خوش آمدید کہنے پر پرجوش ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد چیئرمین پی سی محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے اصولوں پر مبنی ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور معاہدہ تعاون اور اشتراک کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے ٹکٹس کی رجسٹریشن شروع
چیئرمین پی سی بی کا کہن تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے مفادات کے فروغ میں کاوشیں انمول رہیں، چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور ٹورنامنٹ کھلاڑیوں ، آفیشلز اور شائقین کے لیے یادگار تجربہ ہوگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں دنیا کو خوش آمدید کہنے پر پرجوش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی معروف مہمان نوازی فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔