تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قمیت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، انٹر بینک میں 17 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 40 پیسے پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں 15 پیسے کی کمی کے ساتھ روپیہ 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 30 پیسے یا 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.42 روپے پر بند ہوا تھا۔