چیمپئنز ٹی 20 کپ کا ٹائٹل الائیڈ بینک اسٹالینز کی ٹیم نے جیت لیا۔
الائیڈ بینک اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخورز کی ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹی 20 کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل معرکے میں اسٹالینز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 200 رنز کا ہدف دیا۔
اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 100 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ محمد حارث 21 اور ماز 15 رنز بناسکے۔
مارخورز کی ٹیم 200 رنز کے تعاقب میں 124 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ میں 75 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مارخور کی جانب سے فیضان نے 43 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی یاسر خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسٹالینز نے ٹورنامنٹ جیتنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی جبکہ مارخورز کو ایک کروڑ روپے کی رقم ملی۔
فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔