لورالائی میں ولیمے کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر پڑوسی نے میزبان کا سرپھاڑ دیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے میزبان کو ولیمے میں نہ بلانے پر طعنے دیئے جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھتی ہوئی ہاتھائی پائی پر پہنچ گئی ، ملزم نے پتھر مار کر میزبان کو زخمی کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میزبان فضل محمد کو سر پر چوٹ آئی ہے ، یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، ملزم جان گل کے خلاف دفعہ 337 اے ڈی کے تحت مقدمہ درج کر لی اگیاہے ، ملک فضل محمد کے بھتیجے کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی ۔
ملزم جان گل حملے کے بعد فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے ۔