خیبرپختونخوا کے عوام نے فوجی عدالتوں سے 25 مجرمان کی سزاوں کا خیر مقدم کیا ہے، 9 مئی کے اصل ماسٹر مائنڈز اور ذمہ داروں کو سزا دینے تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔
عوام نےاپنےردعمل میں کہاکہ یہ بہت اچھافیصلہ ہے،ساری قوم اسکی تائید کرتی ہے،والدین کو اپنے بچوں پرکنٹرول رکھنا چاہیے اور اس طرح کے شرپسند اور مفاد پرست عناصر سے بچانا چاہیے،منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کو بھی انصاف کےکٹہرے میں لانا چاہیے،اور مثالی سزائیں دینا چاہیے
یہ 25 لوگ صرف ایک ادارےنہیں بلکہ پورے قوم کےدشمن ہیں،9 مئی کو شرپسندعناصر نے شہداء کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے مزاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا،اسی طرح کئ اہم سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
کل جوملٹری کورٹس نےکاروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کو جوسزا سنائی گئی،یہ بہت اہم اقدام ہے ،یہ ہونا چاہیے تھا،اسی طرح والدین کو بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس قسم کے شرپسند تحریکوں سے بچائیں،اور اسی طرح ملک اور اداروں کے خلاف اپنے بچوں کو اکسانے سے بچایا جائے۔