انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کی ڈی چوک احتجاج کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جبکہ شبلی فراز کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت 17 جنوری تک منظور کرلی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے آغاز پر وکیل صفائی نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ پی ٹی آئی رہنمائ عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ پیش ہونا ہے اس لئے حاضر نہیں ہوسکتے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شبلی فراز کی بھی ڈی چوک احتجاج پر درج 5 مقدمات میں عبوری ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 17 جنوری تک منظور کرلی۔
پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر شبلی فراز کیخلاف اسلام آباد کے تھانوں مارگلہ، ترنول، آبپارہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔