ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 635 بیرل ریکارڈکی گئی تھی ۔ اسی طرح 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2631 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی ۔ اعداد وشمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29475 ، پی پی ایل 8731، پی او ایل 3716 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1073 بیرل ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 584 ، پی پی ایل 446، پی او یل 37 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 808 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ۔