ورلڈ ریسلینگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے اسٹار رے میسٹرییو جونیئر کے چچا اور معروف میکسیکن پروفیشنل ریسلر رے میسٹریو سینئر (میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز ) 66 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف میکسیکن پروفیشنل ریسلر رے میسٹریو سینئر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ ان کی موت کی خبر لوچا لبرے اے اے اے نے بھی دی اور اپنی ایکس پوسٹ میں اظہار افسوس کیا۔
خیال رہے کہ لوچا لیبر میکسیکن پیشہ ورانہ ریسلنگ ہے جس کے تمام ریسلر ماسک پہن کر رنگ میں اترتے ہیں۔
میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز نے اپنے 50 سالہ پروفیشنل کیریئر کو گزشتہ برس الوداع کہا تھا۔
انہوں نے اپنے بھیتجے رے میسٹریو جونیئر سمیت متعدد ریسلرز کی تربیت بھی کی۔