انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں جوش بٹلر انگلینڈ کی قیادت کریں گے، مارک ووڈ، جوفرا آرچر،ثاقب محمود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
جو روٹ کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بین اسٹوکس کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ہیری بروک، بین ڈاکٹ، جم سمتھ، مارک ووڈ، فل سالٹ، عدیل رشید، لیام لیونگسٹن، بریڈن کارس، گس ایٹکنسن، جیمی اوورٹن اور جیکب گراہم بیتھل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔