ملکی درآمدات کنٹرول کرنے اور برآمدات و ترسیلات زر بڑھنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں،اور اس وجہ سےملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں ماہانہ بنیاد پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکاحجم 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہا،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھا۔
Current Account Deficit (CAD) fell to $8 million in September 2023 compared to a deficit of $164 million in August 2023, and thus CAD improved by $156 million.https://t.co/q3LNv3HOB0https://t.co/Od8ikVvXrd#SBPBOP pic.twitter.com/DGXEyF6C37
— SBP (@StateBank_Pak) October 19, 2023
مرکزی بینک کے مطابق موجودہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مجموعی ہدف 6 ارب ڈالر مقرر ہےاگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بہتری آئی ہے۔