کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 19 پیسے پر آگیا۔