مارچ 2024 میں لکی موٹر کارپوریشن نے اپنی کراس اوور ایس یو وی، ’کیا اسپورٹیج ‘کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جو کہ اب واپس لیتے ہوئے قیمت بڑھا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹیج کے تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی تھی تاہم، کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔
نئی قیمتوں کا اعلان
حالیہ نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا، "ہم آپ کے زبردست ردعمل کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں جو جولائی 2024 میں متعارف کرائی گئی اسپورٹیج ایکویل منتھلی انسٹالمنٹ (EMI) پیشکش کے لیے دیا گیا۔"
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب کیا اسپورٹیج صرف کیش کسٹمرز کے لیے دستیاب ہوگی۔
قیمتوں میں اضافہ
نئی قیمتیں یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں 2,50,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں درج ذیل ہیں:
اسپورٹیج الفا: نئی قیمت 75,50,000 روپے (پہلے 73,00,000 روپے)۔
اسپورٹیج FWD: نئی قیمت 79,90,000 روپے (پہلے 77,40,000 روپے)۔
اسپورٹیج AWD: نئی قیمت 87,20,000 روپے (پہلے 84,70,000 روپے)۔
اسپورٹیج بلیک ایڈیشن: نئی قیمت 92,50,000 روپے (پہلے 90,00,000 روپے)۔
شرائط و ضوابط
31 دسمبر 2024 تک بک کی گئی اور مکمل ادائیگی کے ساتھ آرڈرز پرانے ایکس فیکٹری قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔
یکم جنوری 2025 سے کیے گئے نئے آرڈرز نئی قیمتوں پر فراہم کیے جائیں گے۔
ایکس فیکٹری قیمتوں میں فریٹ اور انشورنس شامل نہیں ہیں۔
حکومت کی جانب سے عائد کیے گئے کسی بھی نئے یا اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جائے گی۔