یونان کشتی حادثے میں پھالیہ کے ہیلاں قصبہ کے سات افراد سوار تھے جن میں سے ایک شخص کو ریسکیو کیا گیا ہے، لواحقین نے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کی خبر علاقے میں پہنچی تو صف ماتم بچھ گیا، زندہ بچ جانے والے ہارون اصغر کا وائس میسج بھی منظر عام پر آگیا، ہارون کے مطابق کشتی میں کل 83 افراد سوار تھے، صرف 38 افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا، خدشہ ہے کہ تحصیل پھالیہ کے گردونواح کے درجنوں افراد اس کشتی میں سوار تھے، نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا اشرف سلیمی نامی انسانی سمگلر بھی ہیلاں کا رہائشی ہے، چار سال قبل بھی اسی گاؤں کے چار نوجوان بیرون ملک جاتے کشتی حادثہ کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے تھے۔