اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نےچھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی جبکہ ایک مقدمےمیں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں سات جنوری تک توسیع کردی۔
اسلام آبادڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں بشریٰ بی بی کےخلاف ایک جبکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف چھ مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
مؤقف اختیارکیا کہ سینئرکونسل اڈیالہ جیل میں کیس میں مصروف ہیں اورآج پیش نہیں ہو سکتے ۔عدالت نےبشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے بغیر سماعت ملتوی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں سات جنوری تک توسیع کر دی۔