پولیس ذرائع کے مطابق ڈی سی کُرم پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو اہم نامزد شرپسندعناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق کرم میں کریک ڈاؤن کے دوران شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا مُلزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دیگرملزمان کی گرفتاری تک کریک ڈوان کا سلسلہ جاری رہے گایاد رہے کہ آج ڈپٹی کمشنر کرم کو بگن جاتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔