لاہور کے گرد و نواح میں صبح سویرے دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کھول دی۔
ترجمان موٹروے کےمطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند اور اسموگ کی وجہ سے بندکیا گیا تھا جسکو حد نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا،حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے ایم ٹوکو لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔
موٹروے ایم تھری کو لاہور سے ننکانہ تک بند کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائیگا۔