پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے پر آگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہو گئی۔
22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 17 ہزار 693 روپے ہے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہونے کے بعد 2658 ڈالر پر آ گیا ہے ۔