تحریک انصاف کے دور کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا،پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے تین سو دس گاڑیاں بورڈ آف ڈائریکٹرزکی منظوری کے بغیرخریدی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں دو ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں خریدنے کے لئے پیپرا رولزکو بھی نظر انداز کیا گیا،لوکل گورنمنٹ کی رپورٹ پرپبلک اکاونٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردیں۔
گاڑیوں کی خریداری کےلئےبورڈ آف ڈائریکٹرزسے بھی منظوری نہ لی گئی،گاڑیوں کی خریداری کے لئےحیرت انگریزطورپیشگی رقم ادا کردی گئی۔