چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اورجوڈیشل کمیشن کا قیام ہی ہمارا مطالبہ ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا تحریک انصاف نےمذاکرات کے لیےکوئی شرط نہیں رکھی بلکہ اپنےمطالبات بتائے ہیں،غیرمشروط اورجامع مذاکرات ہونےچاہئیں،سیاسی مسائل کا مستقل سیاسی حل ڈھونڈا بڑالازم ہوتا ہے،ہم نے کوئی شرط نہیں لگائی،وہ ہمارے مطالبات ہیں،جب مذاکرات ہوں گے تو یہی ہمارے مطالبات ہوں گے۔
مزید کہا،9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں۔دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی،احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔