انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔
مرکزی بینکے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے 06 پیسے مہنگا ہوا۔
لازمی پڑھیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 06 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔