سکومار کی ہدایت کاری میں بنی فلم پشپا 2: دی رول، جس میں الو ارجن، رشمی کا مندانا اور فہد فاضل مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی جاری رکھے ہوئی ہے۔ ساتویں دن بھی یہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی اور زبردست کمائی کی۔
ساتویں دن کی کمائی اور مجموعی کلیکشن
میتری مووی میکرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی بدھ کے روز کمائی میں 15% کی معمولی کمی دیکھی گئی ، لیکن پھر بھی 30 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار کلیکشن کیا۔ بھارت میں پشپا 2 کی مجموعی کمائی اس وقت 368 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ہفتے کا اختتام اور مستقبل کی توقعات
پشپا 2 نے پہلے روز 65 کروڑ، دوسرے روز 53 کروڑ، تیسرے روز 66 کروڑ، چوتھے روز 77 کروڑ، پانچویں روز 42 کروڑ، چھٹے روز 35 کروڑ اور ساتویں روز 30 کروڑ بھارتی روپے کی کمائی کی ۔موجودہ رجحانات کی بنیاد پر فلم کے آٹھویں دن 25 کروڑ سے 29 کروڑ بھارتی روپے کمانے کی توقع ہے، جس کے بعد فلم اپنی افتتاحی ہفتے کا اختتام 393 کروڑ سے 397 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان کرے گی۔ دوسرے ویک اینڈ کے دوران فلم کے 400 کروڑ کا ہدف عبور کرنے کی امید ہے، جس کے بعد اس کا سفر 500 کروڑ اور 600 کروڑ کی طرف بڑھے گا۔
ہندی باکس آفس پر ممکنہ ریکارڈز
فلم کے پاس اسٹری 2 کی لائف ٹائم باکس آفس کمائی کو پیچھے چھوڑنے اور 600 کروڑ کلب کا آغاز کرنے کا سنہری موقع ہے۔ مزید یہ کہ، اگر دوسرے ویک اینڈ کے بعد بھی فلم کا شاندار مظاہرہ جاری رہا تو یہ ہندی زبان میں 700 کروڑ کا سنگ میل بھی عبور کر سکتی ہے۔