نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی2018کےالیکشن کاحساب دے۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مفاہمت پریقین رکھتاہوں،8فروری کےالیکشن پر پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں لگی ہوئی ہیں،پی ٹی آئی2018کےالیکشن کاحساب دے،سب کوپتہ ہے2018 کاالیکشن کس نے جیتا تھا،کس کوجتوایاگیا؟
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 8فروری کےالیکشن پراعتراضات ہیں توعدالتیں فیصلہ کریں،2024کےالیکشن پرکہا جاتا ہے کسی کامینڈیٹ کسی کودےدیاگیاپھر2018سےشروع کرناہوگا،الیکشن کرانے کا مینڈیٹ مسلم لیگ ن کےپاس نہیں تھا۔