وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں بورڈکے اہم امور کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے، عبدالعلیم خان نے نجکاری کے امور شفافیت کے ساتھ تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کردی ہے۔
نجکاری کمیشن کے دو سو اٹھائیسویں اجلاس میں بورڈ کے اہم امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نجکاری کے لیے پیش منصوبوں کے تکنیکی معاملات۔۔مالیاتی مشیران کے تقرر اور پالیسی امور پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے نجکاری کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے تمام امور کو شفافیت کے ساتھ اور تیزی سے مکمل کیا جائے۔ نجکاری کےعمل کیلئےاچھی شہرت کےحامل مشاورتی اداروں کوآن بورڈلیاجائے۔ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اور ڈسکوز کی نجکاری کے امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ کے اعلٰی سطح اجلاس میں مختلف منصوبوں کی تکنیکی تخمینے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔وفاقی وزیر نجکاری نے ڈسکوز پر وزارت توانائی کے ساتھ تفصیلی پریزینٹیشن کے انعقاد کی ہدایت کی۔