ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے مدارس رجسٹریشن بل سمیت آٹھ مسودہ قانون زیرغور آئیں گے۔
ذرائع کےمطابق 16دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اہم بلز پر غور کیلئے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہےمدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائیٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے یہ بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا ایک ایوان کے بعد مقررہ وقت میں دوسرے ایوان سے منظور نہ ہونے والے بل بھی زیرغور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوان صدر سے بعض بل سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے۔وزارت قانون کی طرف سے سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی،نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔