کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔
مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 11 پیسے کا ہوگیا۔