پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید دو درجہ تنزلی ہوگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی دو درجہ تنزلی ہوئی جبکہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی دو درجہ ترقی ہوگئی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم دو درجہ تنزلی کے بعد 7 نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان دو درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلش کھلاڑی فل سالٹ دوسرے ، بھارتی کھلاڑی تلک ورما تیسرے اور سوریا کمار یادیو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
نئی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد انگلش کھلاڑی جوز بٹلر 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد رضوان چھٹے، بابر اعظم ساتویں، یشوی جیسوال آٹھویں، پتھوم نسانکا نویں اور رحمان اللہ گرباز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔