پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے اپنے غصے میں کہے گئے الفاظوں پر معذرت کی ۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ میں نےاسمبلی میں انکے حوالے سے باتیں کیں جو مناسب نہیں تھی، میں غصے میں تھا کیونکہ میں پولیس ریمانڈ میں تھا، مجھے اپنے الفاظ پر افسوس ہے جو علی رضا اور انکے خاندان کیلئےدکھ کا باعث بنے۔ ہم نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ہے۔