پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر277 روپے98 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کم ہوکر 1لاکھ 8 ہزار 896 پر بند ہوا۔