پاکستان سپر لیگ فرنچائزز اور مینجمنٹ کی اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے اجلاس میں فرنچائزز اور مینجمنٹ نے سیزن 10 کو کامیاب بنانے پر زور دیا ، فرنچائزز نے کہا کہ وقت تھوڑا رہ گیا ہے ، غیر ملکی بڑے ناموں سے رابطے شروع کر دیں ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم کھلاڑی کی ڈائریکٹ سائننگ کریں گے تو آپ لوگوں کو اعتراض تو نہیں ہے ، فرنچائزز کا کہناتھا کہ نہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ہم نے بھی کھلاڑیوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔
فرنچائزز نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈائریکٹ سائننگ کرنی ہے تو لیگ کے لئے کرنی پڑے گی ، مینجمنٹ نے کہا کہ ہم نے ای سی بی سے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے کی اجازت کے لئے رابطہ کیا ہے جلد مثبت جواب آئے گا۔
فرنچائزز نے گفتگو میں کہا کہ ہم نے بھی بڑے کھلاڑیوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے بڑے ناموں کو پاکستان لائیں گے ، پی ایس ایل مینجمنٹ فرنچائزز سے مالی تعاون کرے تاکہ بڑے نام پاکستان لانے میں کامیاب ہوں۔پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہوگی۔