عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا1000 روپے مہنگا ہوکردو لاکھ 77 ہزار 400 روپے کا ہوگیا جبکہ 858 روپے اضافے سے10گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 37 ہزار 826 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں سونے قیمت 10 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا2662 ڈالر کا ہوگیا۔