پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔
گورنرپنجاب کی میزبانی میں پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کا پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن اگلا مشترکہ اجلاس24 دسمبر کولاہور میں کریں گی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پاری کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے ہیں وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی اوروزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ بھی موجود تھے، سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود، وفاقی وزیرشیری رحمن،حیدر علی گیلانی اور نوید قمرنے بھِ شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ موجود تھےسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان، امیر مقام اوربشیر میمن شریک ہوئے۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں تمام صوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے مختلف امورپرگفتگو ہوئی ہے، ملکی استحکام میں سیاسی جماعتوں کا کردارکلیدی ہے، پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا ملناخوش آئند ہے۔