قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کو کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ان کے مداح ناراض ہیں اور انہوں نے مایہ ناز بیٹر کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فینز کے مطابق فخر زمان قومی ٹیم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔
لازمی پڑھیں۔ فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقا کیلئے اسکواڈز کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا ؟ وجہ سامنے آگئی
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے بہت سے ون ڈے اور ٹی ٹؤنٹی میچ جیتوائے ہیں اور وہ چیمپئن ٹرافی میں بہترین ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی اچھا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کو شامل نہیں کیا گیا۔
ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کو اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر سکے ہیں اس لئے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔