وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ کوالالمپور بھجوا دی گئی۔ خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج صبح پانچ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا ۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے چالیس ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ جس میں ادویات ، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں ۔
امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی رواں ہفتے ہی بھیجی جائےگی ۔ سیلاب سے ملائیشیا کی نو مشرقی ریاستوں کے اڑتیس اضلاع میں املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ مختلف ریاستوں میں 9 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔