وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے اور تشدد کی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں۔
اپنے حالیہ بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ ( پی ٹی آئی ) ملک میں انتشار چاہتے ہیں جو ہم نہیں پھیلانے دیں گے، نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو عوام رد رچکے ہیں ورنہ یہ دوڑ نہ لگاتے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے اور حکومت تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی پھیر چکی ہے، پوچھنا چاہتا ہوں بھاگے کیوں ؟ کھڑے رہتے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، جو مرضی کر لو تمھاری دال نہیں گلنی دم دبا کر بھاگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے 278 لاشوں کی بات کی ، ان کے گھر سے لاشیں اکھٹی کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔