خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے ملکی زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کر کے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گئی۔
پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئی۔ پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا، تنزانیہ کی "مسائی ٹریکٹا کمپنی" تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار بن گئی۔
پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کیے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوگیا، یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی اہم سنگ میل ہے، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی مزید راہیں ہموار ہوگئی۔