انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے آئی سی سی کا آج اہم اجلاس ہونا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات طے نہیں ہوسکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریری شکل میں معاہدہ چاہتا ہے جبکہ بھارت نے اب تک کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔
مکمل شرائط پر اب تک بھارت نے جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) بورڈ میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
اجلاس میں پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا موقف بتایا جبکہ بھارت نے پاکستان کا 3 سالہ فارمولا مسترد کیا تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا گیا کہ پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولا تسلیم کر لیا گیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چیمپیئزٹرافی کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں اور تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلی جائے گی۔