کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لندن سے نہیں چلایا جاسکتا، الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کا اعلان کرے۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکراچی میں سانحہ کارساز کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہےشخص کی واپسی کیلئے انتخابات اور آئین کو روک دیا گیا ۔ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کو لندن سے نہیں چلایا جاسکتا ۔ عوام کے درمیان موجودگی ضروری ہے۔
بلاول بھٹو نےنواز شریف کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وسائل سے استقبال بھی کامیاب ہوجائے گا۔ لیکن انتخابات میں بار بار تاخیر ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی ہے ۔ الیکشن کمیشن فوری پولنگ کی تاریخ دے ۔ سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ زرداری پر تنقید کرنے والے آج سی پیک کا کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیر آید ، درست آید ، بلاول بھٹو کا نواز شریف کا نام لئے بغیر تبصرہ کیا اور کہا کہ ماننا ہوگا کہ ملک صحیح سمت نہیں چل رہاقصور جس کا بھی ہے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا نئے انتخابات کرانے پڑیں گے، الیکشن کمیشن فوری تاریخ دے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کےعوام ہمارے مشکل وقت میں ہمارے ساتھ تھے وہ یاسرعرفات تھا جس نے مکہ میں جنرل ضیاء سےوعدہ لیا تھا مگر افسوس وہ جھوٹا مکار شخص تھا جس نےوعدے پرعمل نہیں کیا شہید بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جس نےغزہ کادورہ کیا تھا اوریاسرعرفات شہید محترمہ کی دعوت پر پاکستان آئے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کا خطاب میں کہا کہ فلسطین کے عوام اکیلے نہیں ہیں یہ عوام ان کے ساتھ ہیں جب تک پاکستان کےعوام ہیں فلسطین کےعوام اکیلے نہیں ہوسکتے پاکستان میں جیالے جیسے کارکنان نہیں ملیں گےکارکنان بہادری سے اپنی لیڈر کو تحفظ دینے کیلئے آگے بڑھے جیالے جمہوریت کی جدوجہد میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 18اکتوبر2007کو16برس گزر گئے ہیں18 اکتوبر کا تاریخی دن آمریت سے آزادی دلانے کادن تھادنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کا اصل چہرہ بے نظیربھٹو ہےشہداء کار ساز کو یاد کرنے اور فلسطینیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئےجمع ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹووزیرخارجہ ہوتےتومسئلہ فلسطین پرپاکستان کااس قدر کمزورموقف نہ ہوتابلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔وہ لیڈر بلاول بھٹو ہے جو سارے اسلامی ممالک کو اکٹھا کرے گاپیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کومشکلات سےنکالے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 27دسمبر کو محترمہ ہم سے چھین لی گئیںآصف زرداری نے پاکستان کھپےکا نعرہ لگایاکشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءرضا ربانی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ان شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے جو غزہ میں اسرائیل کی بمباری سےشہید ہوئےکل رات کے اندھیرے میں اسرائیلی بمباروں نےاسپتال پر غزہ میں بمباری کی ۔پیپلز پارٹی اور فلسطین کی جدوجہد کا ایک پرانا رشتہ ہے۔
کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں جلسہ میں موجود وقارمہدی،سعید غنی،ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد اوردیگررہنماتھے۔
دوسری جانب لاہور میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں پیپلزپارٹی کی جانب سےجلسہ منعقد کیا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔لاہور ٹاؤن شپ میں ہونے والےجلسے میں کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہورکے صدر چوہدری اسلم گل ، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حسن مرتضیٰ ، چوہدری منظور سمیت دیگر نے جلسہ کے شرکا سے خطاب کیا۔ حسن مرتضیٰ نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیری لوگوں کے لیےآواز اٹھائی۔ایک دن آئے گا جب غریب کی حکومت ہو گی اوروہ پیپلز پارٹی کی شکل میں ہو گی۔
انھوں نے کہا سب جانتے ہیں سولہ ماہ میں کیا ہوتا رہا ۔ ان لوگوں کا کوئی کاروبار اس ملک سے منسلک نہیں ، نہ ہی ان کے بچے اس ملک میں ہیں۔ یہ لوگ بس اس ملک پر حکومت کرنے آتے ہیں اوراب یہ بات عوام سمجھ گئی ہے۔چوہدری منظور نے کہا کہ پیپلز پارٹی تیس نومبرکومینارپاکستان گراؤنڈ میں ن لیگ سے بڑاجلسہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4 سال بعد 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں۔