بارشیں برسانے والا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بارشوں کےبعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب، پوٹھوہار ریجن اوراسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ سردی کی نئی لہرلائے گا، ماحولیاتی تبدیلیوں سےبارشوں کا پرانا پیٹرن متاثرہو۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے،پنجاب اور بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، 8 سے 14 دسمبر کے دوران ملک کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی، پنجاب،خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پارہ معمول سے 6 ڈگری تک گرسکتا ہے، بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے، عوام شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں، ادارے الرٹ رہیں۔