پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف ڈی چوک احتجاج پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کے معاملےپر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 19 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی ۔
عدالت کی جانب سے پہلے دیا گیا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انیس گرفتار کارکنوں کو اے ٹی سی جج طاہرعباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اورجسمانی ریمانڈ میں تین روزکی توسیع کر دی ۔
اس سےقبل پولیس ملزمان کا آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔